کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کسٹم حکام نےسرانان میں اسمگلروں کے گودام پر چھاپہ مارکرچھالیہ ٗ پان پراگ ٗ کپڑے ٗ ٹائر ز اور دیگر غیر ملکی سامان سے بھرے تین ٹرکوں جبکہ کولپور چیک پوسٹ پر اندرون ملک جانے والے ٹرک سے 3500 کلو گرام چھالیہ قبضے میں لے لی ۔ کسٹم ذرائع کے مطابق کسٹم نے ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر شہید عبدالقدوس شیخ کی شہادت کے بعد اسمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہےگزشتہ رو زکسٹم حکام نے ایف سی ٗپولیس اور لیویز کےہمراہ سرانان میں اسمگلروں کے گودام پر چھاپہ مار کرچھالیہ پان پراگ، کپڑا، ٹائرز ، کمبل و دیگر غیر ملکی سامان سے بھرے تین ٹرکوں کو قبضے میں لے کر گودام کو سیل کر دیا جبکہ ڈاکٹر شہید عبدالقدوس شیخ کولپور چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ اندرون ملک جانے والے پیاز کے ٹرک سے3500 کلو گرام چھالیہ برآمد ہونے پر ٹرک قبضے میں لے لیا جبکہ اسی چیک پوسٹ پر دیگر گاڑیوں سے لاکھوں روپے کے ٹائرز گٹکا سکریپ اور سگریٹ برآمد کر لئے ۔